• news

تیسرا ون ڈے: پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کا ’’سرجیکل سٹرائیک‘‘ آسٹریلیا نے بھارت کو گھر میں گھس کر دھو ڈالا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ کے 104 رنز کے انبار میں فوجی کیپ والی بھارتی ٹیم دب گئی ، تیسرے ون ڈے میں بھارت کو 32 رنز سے شکست دے کر آسٹریلیوی ٹیم 5 میچوں کی سیریز میں واپس آگئی۔رانچی کے میدان پر اوپنر فنچ کیساتھ 193 رنز کی شراکت داری قائم کرکے عثمان خواجہ نے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی۔ عثمان خواجہ 104 رنز بنا کر ٹاپ سکورررہے ‘ فنچ نے 93 رنز بنائے۔آسٹریلیا کے 313 رنز کے جواب میں بھارتی بلے بازوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور پوری ٹیم 281 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان ویرات کوہلی نے 123 رنز کی اننگز کھیلی جو بے سود ثابت ہوئی۔کمنز ‘رچرڈ سن اور ایڈم زمپا نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ عثمان خواجہ کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن