آئی سی سی کا پی ایس ایل کے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل سکیورٹی کنسلٹنٹ کمپنی کی ٹیم کراچی پہنچ گئی، ٹیم کے عہدیدار ریگ ڈیکاسن نے کراچی میں پی ایس ایل فور کے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور کے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوں، خوشی ہورہی ہے کہ پی ایس ایل کی سکیورٹی کے تمام انتظامات اچھے ہیں، پاکستان میں اب کرکٹ واپس آرہی ہے۔ لوگوں کا جوش خروش دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ کراچی والے بھی پی ایس ایل کو بہت زیادہ سپورٹ کررہے ہیں، بڑی بات ہے کہ شین واٹسن اور دیگر انٹرنیشنل کھلاڑی بھی کراچی آرہے ہیں۔