ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے: عمران
اسلام آباد، لاہور(صباح نیوز، نوائے وقت رپورٹ، ایجنسیاں)پاک ایران قیادت نے علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون کی مزید سازگارفضاء کے لیے باہمی مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ برادر اسلامی ملک ایران موجودہ پاک بھارت صورتحال میں بہتری کے کردار کی اہمیت سے آگا ہ ہیں۔ایران کاجموں کشمیر کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس امر کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلی فونک بات چیت میںکیا۔وزیراعظم پاکستان کا ایرانی صدر سے یہ رابطہ اہم علاقائی ممالک کی قیادت اور علاقائی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے تھا۔دونوں رہنمائوں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے خفیہ اداروں کے درمیان قریبی تعاون اور روابطوں پر اتفاق کیا ہے۔سرکاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم عمران خان کے مستقبل قریب میں دورہ ایران پر بات چیت کی گئی دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا۔اس دورہ کے نتیجہ میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کی سازگار فضاء میں مزید پیشرفت ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے ایران میں حالیہ دہشت گرد حملے جس میں 27 ایرانی گارڈزجاںبحق ہو گئے تھے کے حوالے سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔وزیر اعظم پاکستان نے ایرانی صدر کو پاکستان بھارت کشیدگی اور موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا اور کہا کہ مذاکرات کے لیے پاکستان موجودہ صورتحال میں بہتری کی کاوشیں کر رہا ہے۔ہم بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے برادر اسلامی ملک ایران کے موجودہ پاک بھارت صورتحال میں بہتری کے لیے بھی کردار پر بھی اظہار خیال کیا۔صدر روحانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران نا صرف دو پڑوسی اسلامی ملک ہیں بلکہ ان میں گہرے قریبی تاریخی،ثقافتی اور عوامی رابطے موجود ہیں۔ایرانی صدر نے کہا کہ عوامی رابطوں کا فروغ خطے میں امن ،استحکام اور معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔عمران خان نے کہا ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے اقدامات کو ترجیح دی جائے۔ ریاست احساس کا نام ہے جو کمزور طبقے کا سہارا بنتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار‘ گورنر چودھری سرور کے ساتھ ملاقات میں کیا۔وزیراعظم نے کہا مستحق افراد کا سہارا بننے کی مہم میں مخیر حضرات کا حصہ دار بننا حوصلہ افزا ہے۔ وزیراعظم نے پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں بھی شیلٹر ہومز بنانے کی منظوری دیدی۔ اس حوالے سے 5 رکنی بورڈ بھی تشکیل دیدیا گیا۔ وزیراعظم کو اقدامات سیاحت پر بریفنگ دی۔ عثمان بزدار نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند، بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں میں گنجائش میں اضافہ کیا جائے۔ اس ضمن میں توسیع سے متعلق ہرممکنہ اقدامات کئے جائیں۔عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی سطح بڑھنے سے انسانی زندگی کے سال کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں ہمیں اپنی موجودہ اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے سرسبز پاکستان مہم میں کام نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ خصوصاً دودھ میں ملاوٹ کی حوصلہ شکنی کرتے شہریوں کی صحت سے کھینلے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جنگلات او رنیشنل پارکس میں قبضہ مافیا خلاف ایکشن کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس افرادی قوت کی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ محنت کرنے والے دیانت دار لوگوں کی حوصلہ افزا کی جائے اور کام نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ پلانٹ فار پنجاب مہم کا آغاز ایکس مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب اور مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کریں گے جس کے تحت دس لاکھ پودے لگائے جائیں گے دریں اثناء وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں صوبہ پنجاب میں خوراک میں ملاوٹ کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ خصوصاً دودھ میں ملاوٹ کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملاوٹ شدہ اشیاء کے استعمال کے خلاف بھر پور آگاہی کی مہم شروع کی جائے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دودھ کی معیاری سپلائی کیلئے جامع منصوبہ بنایا جائے اور اس بات کو یقین یبنایا جائے کہ دودھ میں مضر صحت کیمیکل ملانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے وزیراعظم عمران خان کو پناہ گاہوں کے قیام کے حوالے سے پیشرفت اور آئندہ مہینوں میں صوبے بھر میں مزید پناہ گاہوں کے قیام کے حوالے سے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی بریفنگ دی گئی۔ حکومت پنجاب نے سمارٹ ریگولیشن ایکٹ لانے کا فیصلہ کر لیا عمران خان نے فیصلے کی منظوری دیدی ہے۔ عمرا ن نین سپیشل اکنامک زون میں بجلی، گیس کی فراہمی کی ہدایت کی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب میں 7 سیٹل اکنامک زون بنانے پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔