مخدوم احمد محمود کی صاحبزادی کی شادی ،بلاول، جہانگیر ترین نے ایک میز پر کھانا کھایا
لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی،سماجی اور اہم شخصیات نے شرکت کی،شادی کی تقریب کینال روڈکے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوئی تقریب میں چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی،سماجی اور اہم شخصیات نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب کینال روڈکے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوئی تقریب میں چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،گورنر پنجاب چوہدری سرور ،پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن ،پی ٹی آئی کے رہنماء ذولفقار کھوسہ ،سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور وٹو ،پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری، جہانگیر ترین انکا بیٹا علی ترین ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈی والا سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، قمر الزمان قائرہ سمیت دیگر اہم سیاسی ،سماجی اور اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔شادی کی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری اور جہانگیرترین کے دوران ملاقات بھی ہوئی دونوں رہنماؤں نے ایک ٹیبل پر کھانا بھی کھایا،بلاول بھٹو سے لیاقت بلوچ اور پیر صدر الدین سے بھی ملاقات ہوئی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔