اوکاڑہ، کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا بیٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق
اوکاڑہ (اے پی پی) اوکاڑہ کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں بیٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ کے علاقہ فیصل محمود کالونی کے رہائشی احسن اور فیاض کے درمیان کرکٹ میچ کھیلتے جھگڑا شروع ہوگیا کہ اچانک ایک زور دار بیٹ احسن کے سر پر آلگا جس سے وہ شدید زخمی ہوکر زمین پر گر پڑا اور جاں بحق ہو گیا۔ بیٹ مارنے والے نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ہے اور تفتیش شروع کردی۔