سعودی عرب کی بنکوں میں زکوٰۃکی شرح میں اضافے کی خبروں کی تردید
ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں زکو ۃآمدن اتھارٹی کی طرف سے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے بنکوں میں زکوٰۃ کی شرح 10 سے بڑھا کر 20 فی صد کر دی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق زکو کونسل کی طرف سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ نجی شعبے میں زکوٰۃ کی شرح میں اضافے کا کوئی پلان زیر غور نہیں ہے۔