عمران خان نے قومی اتفاق رائے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی،سعید غنی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف اپوزیشن نے قومی اتفاق رائے کی فضا قائم کی ۔ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے قومی بیانیہ اختیار کیا جبکہ عمران خان نے قومی اتفاق رائے کو سبوتاژ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں عمران خان مودی سے بات کرنے کے لئے کیوں بیقرار تھے۔ اتنے بیقرار کہ بھارتی پائیلٹ کو رہا کرنے میں بھی جلد بازی کی۔ سعید غنی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سفارتکاری کم خوشامد زیادہ کرتے ہیں۔ وہ اچھے مسخرے تو ہو سکتے ہیں مگر خارجہ امور کی بصیرت سے محروم ہیں۔ ان کی نااہلی کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی حکومت نے ان سے خارجہ امور کا قلم دان واپس لیا تھا۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان آج بھی مودی سے بات کرنے کے لئے بیقرار ہیں جو قوم کے لئے سوالیہ نشان ہیں۔