• news

الجزائر: صدر کیخلاف پھر مظاہرے حکومتی پارٹی کے متعدد ارکان پارلیمنٹ مستعفی

الجیرز (آن لائن، این این آئی) الجزائر میں دوبارہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر میں انتہائی سخت سیکیورٹی کے باوجود ہزاروں افراد صدر عبد العزیز بوتفلیقہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ دارالحکومت میں مظاہرین نے کئی مرکزی شاہراہوں اور چوکوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ احتجاجی مظاہرے عبد العزیز بوتفلیقہ کی ممکنہ پانچویں مدت صدارت کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔ وہ گزشتہ بیس برسوں سے حکمرانی کا تاج اپنے سر پر رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی ان کے خلاف بڑے مظاہرے ہوئے تھے۔الجزائر کی حکمران جماعت نیشنل لبریشن فرنٹ ایف ایل این کے متعدد ارکان پارلیمنٹ نے ایوان کی رکنیت سے استعفی دے کر حکومت مخالف عوام کے مظاہروں میں شرکت شروع کر دی ہے۔ادھر صدر بوتفلیقہ کے پانچویں مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کی پاداش میں دارلحکومت میں پولیس نے کم سے کم 195 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کا انکشاف الجزائر کے نجی ٹی وی نے کیا ۔اس ضمن میں مزید تازہ تفصیلات نہیں مل سکیں۔ الجزائر میں عوام صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی جانب سے پانچویں بار صدارتی انتخاب لڑنے کے فیصلے کے خلاف کئی ہفتوں سے مظاہرے کر رہے ہیں۔ادھر صدر بوتفلیقہ کے پانچویں مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کی پاداش میں دارلحکومت میں پولیس نے کم سے کم 195 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن