• news

فدائی حملہ آور کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش‘ فلسطین پر فردجرم عائد

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) فلسطینی فدائی حملہ آور اشرف نعالو کو گرفتاری سے بچانے میں معاونت کرنے والے ایک فلسطینی شہری بکر خریوش پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بکر خریوش نے اشر نعالو کو ایک فدائی حملے میں کامیابی سے فرار کرانے میں اس کی مدد کی تھی اور اسے مسلسل دو ماہ تک گرفتاری سے بچایا تھا۔ بالآخر صہیونی فوج بکر خریوش کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی اوراس کے بعد اشرف نعالو کو اسرائیلی فوج نے ایک وحشیانہ حملے میں شہید کر دیا تھا۔ اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے زیرحراست بکر خریوش پر فرد جرم عائد کی جس میں اسے طویل قید کی سزا ہوسکتی ہے۔اسرائیلی عدالت کی طرف سے جاری کردہ فرد جرم میں کہا گیا کہ اشرف نعالو کو دو یہودیوں کو ہلاک کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار کرانے کیلئے ٹیکسی فراہم کی۔ اسے اپنی ضرورت کی چیزیں خریدنے کے لیے 300 شیکل نقد د یئے جب کہ کھانے پینے کا سامان اور موبائل فون بھی دیا،اسے نابلس سے فرار کرانے کے بعد طولکرم منتقل کر دیا گیا۔ بکر خریوش نے اشرف نعالو کو چھپانے میں مدد فراہم کی۔

ای پیپر-دی نیشن