• news

افغانستان: بمباری، آپریشن، خواتین، بچوں سمیت 25 جاںبحق: اشرف غنی کے جرگے پر راکٹ حملہ

کابل (نیٹ نیوز) افغان پارلیمان کے نو منتخب ارکان نے ہفتہ کو نئے سال کی سرگرمیاں شروع کرنا تھیں تاہم یہ عمل التواء کا شکار ہو گیا افغانستان میں گزشتہ برس اکتوبر میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کی اب تک عدم دستیابی اس تاخیر کی وجہ ہے اس پر چند اراکین پارلیمان نے اعتراضات کا اظہار کیا اور اسی سبب ابتدائی سیشن ملتوی کر دیا گیا ادھر افغانستان کے تین صوبوں میں امریکی اور افغان افواج کے حملوں میں خواتین او ربچوں سمیت 25 عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہونے والے ان حملوں کے بعد ہفتہ کو صوبہ فراہ میں افغان صدر اشرف غنی کے جرگے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے امریکہ اور افغانستان کی افواج نے ننگر ہار، میدان وردک، اور غزنی میں رات کو مشترکہ آپریشن کئے ننگر ہار کے ضلع حصارک میں مشترکہ افواج نے آبادی پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں تیرہ افراد شہید ہوئے ان میں سے بیشتر ڈاکٹر نذر گل کے خاندان کے افراد تھے طالبان کے ایک بیان کے مطابق حملہ آور فوجیوں نے پہلے لوگوں کے گھروں کے دروازے توڑے قیمتی اشیاء لوٹیں اور پھر گولے برسا دیئے صوبہ میدان وردک کے ضلع سعید آباد میں امریکی اور افغان فوجیوں نے تنگی وادی کے دو دیہات پر حملہ کیا ۔جس میں دو عورتوں اور تین بچوں سمیت نو عام شہری شہید کر دیئے گئے فوجیوں نے بمباری کرکے ایک مسجد بھی شہید کر دی جبکہ ایک کلینک اور اور دومکانات تباہ ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن