• news

عدالت نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)مقامی عدالت نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم عابد علی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ مرضیہ علی نے کیس پر سماعت کی۔سرکاری وکیل کے مطابق تھانہ غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا ،پولیس نے ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا تھا، ملزم عامر علی سے تفتیش بھی مکمل کی جاچکی ہے، دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے، ملزم کے خلاف 9B کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم کے قبضے سے 740 گرام چرس برآمد کی گئی، ملزم پہلے بھی منشیات فروشی جیسے ناجائز کاروبار میں ملوث رہ چکا ہے، ملزم کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے تمام دلائل اور ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن