• news

ہائیکورٹ میں سوموار سے شروع ہونیوالے ہفتے میں پرنسپل سیٹ پر 43 بنچز مقدمات کی سماعت کرینگے

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سوموار سے شروع ہونیوالے ہفتے میں پرنسپل سیٹ پر 43 بنچز مقدمات کی سماعت کرینگے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ نیب ،فوجداری، قتل،سول اور بنکنگ کیسز کی اپیلوں پر 12 ڈویڑن بنچز سماعت کرینگے ضمانت، رٹ پٹیشنز، حکم امتناعی ودیگر درخواستوں پر 31 سنگل بنچز سماعت کریں گے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب اپیلوں اور متعلقہ کیسز کی سماعت کرے گا قتل کیسز کی اپیلوں پر سماعت کے لیے دو ڈویڑن بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں بنکنگ ، کمرشل، ٹیکس سمیت متعلقہ اپیلوں پر سماعت کیلئے تین ڈویڑن بنچز تشکیل دیا گیا ہے یہ ججز روسٹر 4 مئی تک مقدمات کی سماعت کیلئے لاگو رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن