• news

مودی کی سیاست نفرتیں پھیلانا ‘عمران امن چاہتے ہیں:خالد محمود گجر

رائے ونڈ(نامہ نگار) تحریک انصاف قومی حلقہ این اے 136 کے سینئر رہنماء چوہدری خالد محمود گجر نے کہا کہ مودی کی سیاست نفرتیں پھیلانا ہے اور عمران خان امن چاہتے ہیں، دشمن نے کچھ کیا تو کارروائی ہوگی،بھارت ہو یا سپر پاور کوئی پاکستان کو غلام نہیں بنا سکتا،قوم وزیراعظم عمران خان اور فوج کے ساتھ ہے ، حکومت نے کالعدم تنظیموں کی مدد کرنے والی این جی اوز کے خلاف بھی آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، منی لانڈرنگ کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، بیرون ملک سے فنڈنگ پر چلنے والی 82 این جی اوز پاکستان مخالف ایونٹس کو فنڈنگ کرتی ہیں،حکومت دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔، انہوں نے کہا کہ جنگ کے نعرے لگانے والے بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، دوسری طرف بھارت کا کرکٹ میں ٹوپی ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا،ان کو عثمان خواجہ کی سرجیکل سٹرائیک لے ڈوبی‘ مودی ہندوقوم کو اکسا رہا ہے ،امریکی صدر ٹرمپ کا جھکاؤ بھارت کی جانب ہے اورکشیدگی ختم کرنے میں کوئی عملی کردار نظر نہیں

ای پیپر-دی نیشن