• news

رواں ماہ مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ، 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں: ادارہ شماریات

لاہور(آن لائن)رواں سال مارچ کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 1.16 فیصدجبکہ کم آمدنی والے طبقے کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریوںمیں 1.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،زندہ مرغی، ٹماٹر، ایل پی جی ،پیاز ،دال مونگ ، دال مسور ،دال ماش،چینی ، گڑ ،لہسن ،کیلے، خوردنی تیل، نمک ، تازہ دودھ ، دھی،آٹا ، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی سمیت 24اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔آلو،سرخ مرچ ،انڈے، چنے کی دال ،گندم سمیت 5اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، روٹی سادہ ،ملک پاڈر،باسمتی چاول ،مسٹرڈ آئل ، مٹن، بیف، سگریٹ، صابن ، سمیت 24 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ فروری کے آخری ہفتے کے مقابلے میں مارچ کے پہلے میں 8ہزار تا 12ہزار آمدنی ،12 تا 18ہزارآمدنی ، 18تا 35ہزار تک اور 35ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریوںمیں بالترتیب 1.12، 1.16 ،1.16 اور 1.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن