• news

مودی الیکشن سے قبل پلوامہ میں ایک اور واقعہ کروا سکتے ہیں: راج ٹھاکرے

نئی دہلی (نیٹ نیوز) ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل مودی ایک اور پلوامہ جیسا حملہ کروا سکتے ہیں۔ راج ٹھاکرے نے پٹھان کوٹ اور پلوامہ حملوں کو الیکشن سے جوڑتے ہوئے کہا کہ انتخابات جیتنے کی کوشش میں ایک دو ماہ میں کوئی پلوامہ جیسا واقعہ ہو سکتا ہے اور مودی نیا حملہ کرا سکتے ہیں۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کیمطابق نریندرمودی کی جماعت بی جے پی کیلئے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی بات یقین سے نہیں کی جا سکتی کیونکہ ملک میں پہلے سے جاری بیروزگاری کے ساتھ اب بالاکوٹ حملے کے بعد مودی سرکار کو ہزیمت کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن