امریکی میڈیا نے عمران خان کا نام نوبل امن انعام کے لئے فہرست میں شامل کر لیا
نیویارک (صباح نیوز) پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر بعض امریکی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کے لیے فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ گزشتہ روز کرسچن سائنس مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق امن کے لیے عمران خان کی قیادت بڑا سرپرائز ہے۔ امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے تعلقات کی بہتری کے لیے بھارتی پائلٹ کی رہائی نے ماحول یکسر بدل دیا، انہوں نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی اور کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔