• news

دوحا‘ امریکہ طالبان مذاکرات میں کچھ معاملات پر معاہدہ ہو گیا: افغان میڈیا کا دعویٰ

کابل (نیٹ نیوز) افغان میڈیا نے امریکی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دوحا میں جاری امریکہ طالبان مذاکرات میں کچھ معاملات پر معاہدہ ہو گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں جبکہ معاہدوں کی تفصیل ابھی میڈیا سے خفیہ رکھی جا رہی ہے۔ افغان مفاہمتی عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی اور امریکی وفد کے سربراہ زلمے خلیل زاد کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان کچھ معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے‘ تاہم معاہدوں کی تفصیل ابھی میڈیا سے خفیہ رکھی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن