• news

چوتھا ون ڈے: عثمان خواجہ، پیٹرز ہینڈز کومپ کا ایک اور سرجیکل سٹرائک آرسٹریلیا نے بھارت کو گھر میں گھس کر دھو ڈالا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ اور پیٹر ہینڈز کومب کی بھارتی باولرز پر ایک اور ’’سرجیکل سٹرائیک‘‘، آسٹریلیا نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں 4وکٹوں سے ہرا کر سیریز2-2سے برابر کردی۔پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ،موہالی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرت کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بلے بازوں روہت شرما اور شیکھر دھون نے ٹیم کو31اوور ز میں197رنز کا آغاز فراہم کرکے ان کا یہ فیصلہ درست ثابت کیا، روہت شرما نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر95رنز بنا کر پویلین لوٹے،شیکھر دھون نے کیریئر کی16ویں سنچری مکمل کی ،وہ143رنز سکور کرکے پیٹرک کمنز کا شکار بنے،کپتان ویرات کوہلی7رنز بنا سکے جبکہ لوکیش راہول کے36اوروجے شنکر کے26رنز کی بدولت بھارت نے آسٹریلیاکوجیت کیلئے359رنز کا ہدف دیا ۔ کمنز نے5شکار کیے۔آسٹریلیا کا آغاز زیادہ اچھا نہ رہا اورایرون فنچ0اور شان مارش6رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے، عثمان خواجہ نے پیٹر ہینڈزکومب کیساتھ ملکر تیسری وکٹ کیلئے 192رنز کی شراکت قائم کی ‘ عثمان خواجہ 91رنز بنا کر آوٹ ہوئے ،ہینڈزکومب نے پہلی ون ڈے سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ 117رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ایشٹن ٹرنر نے84رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلیاکو کامیابی دلائی۔ ایشٹن ٹرنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن