• news

پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے بھارتی باشندے کو خیرسگالی کے طور پر رہا کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی شہری کو رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کو مات دے دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے 2012 میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے بھارتی شہری کو رہا کر دیا گیا۔ بھارتی شہری غلام قادر کو پاکستانی حکام نے واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کیا گیا۔ پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی قیدی کو رہا کر کے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے افغان باپ بیٹی کو واپس بھجوا دیا تھا۔افغان شہری پائندہ خان نابینا ہونے کی وجہ سے اپنی بیٹی بلبلا کے ساتھ دو ماہ قبل غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا۔پاکستان میں نابینا پائندہ خان کا علاج بھی کروایا گیا تھا جس کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ شمالی وزیرستان نے خیر سگالی کے تحت دونوں باپ بیٹی کو دوبارہ باعزت طریقے سے خصوصی گاڑی میں افغانستان بھیج دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن