پاکستان اسلامی ممالک کی پارلیمانی تنطیم کی مجلس عاملہ کا نائب چیئرمین منتخب
رباط (نوائے وقت رپورٹ) مراکش کے دارالحکومت رباط میں مسلم ممالک کی چار روزہ پارلیمانی کانفرنس ہوئی، پاکستان نے پارلیمانی سفارتکاری کے باب میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان مراکش میں جاری اسلامی ممالک کی پارلیمانی تنظیم کی مجلس عاملہ کا نائب چیئرمین منتخب ہوگیا۔ پاکستان کو پی یو آئی سی کے چودھویں سالانہ اجلاس میں مجلس عاملہ کا نائب چیئرمین منتخب کیا گیا۔ پاکستانی کوششوں سے اسلامی ملکوں کی پارلیمانی کانفرنس کے ایجنڈے میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا معاملہ شامل ہے۔