اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
O ان سے پہلے نوح کی قوم اور رس والوں نے ثمود نے O اور عاد نے اور فرعون نے اور برادران لوط نے O ایکہ والوں نے اور تبع کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی۔ سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔ پس میرا وعدہ عذاب ان پر صادق آگیاO کیا ہم پہلی بار کے پیدا کرنے سے تھک گئے؟ بلکہ یہ لوگ نئی پیدائش کی طرف سے شک میں ہیںO