• news

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی آج ہوگی

اسلام آباد (آئی این پی) سرکاری حک سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کے بعد عازمین کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی (آج) منگل کو ہوگی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی (آج) منگل کو وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کریں گے۔ رواں سال حج کیلئے دو لاکھ سولہ ہزار پانچ سو بیالیس عازمین نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ درخواست دہندگان کوان کی درخواستوں کی وصولی کے بارے میں ان کے موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔ حج پالیسی 2019ء کے مطابق ابتدائی طورپر ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کرنا تھا جن میں سے ایک لاکھ سات ہزرار پانچ سو چھبیس عازمین نے سرکاری سکیم اور دیگر عازمین نے حج گروپ آرگنائزر کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرنا تھی‘ تاہم بعد میں سعودی حکومت نے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا کر دو لاکھ کر دیا تھا۔ وزارت مذہبی امور نے گزشتہ 3 سال سے مسلسل ناکام درخواست گزروں کیلئے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا ہے جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن