• news

جرمن وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکومالس پاکستان کے دورے پر گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ گئے، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے نور خان ائیر بیس پر جرمن وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ ہائیکو مالس پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں خطے میں امن و امان کی صورتحال، افغانستان میں قیام امن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن