میرٹھ پولیس نے گھر جلانے والوں کو پکرنے کی بجائے 6مسلمانوں پر مقدمہ بنا دیا
میرٹھ (نوائے وقت رپورٹ) پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں مسلمانوں پر انتہا پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلمانوں کے دو سو گھروں کو پولیس والوں نے ہندو انتہا پسندوں کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے الزام میں آگ لگائی تھی تاہم سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آگ نامعلوم افراد نے لگائی۔ ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے بھارتی پولیس نے 6 مسلمانوں کے نام ہی ایف آئی آر کاٹ دی۔ یہ واقعہ میرٹھ میں پیش آیا تھا۔