• news

چین: چھ برس کے دوران 85 فیصد آبادی کو غربت سے نجات دلا دی گئی

بیجنگ(آئی این پی)چین میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے 85فیصد افراد کو غربت سے نجات دلا دی گئی ہے۔چین نے غربت میں کمی کے لیے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اور اس نے گزشتہ چھ سال کے دوران80ملین افراد کو غربت سے نجات دلائی ہے۔2012میں کم آمدنی والے لوگوں کی تعداد98.99ملین تھی جو کم ہوکر2018کے اختتام تک صرف16.60ملین رہ گئی۔ اس طرح چین نے اوسطاً13ملین افراد کو ہر سال غربت سے نجات دلائی ان خیالات کا اظہار غربت میں کمی کے محکمے کے ڈائریکٹر لیویانگ فو نے گزشتہ روز 13ویں نیشنل پیپلز کانگرس کے دوسرے اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہ 6سال قبل 2012میں ملک سے غربت کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے طے کردہ ہدف کے مطابق چین نے2020تک ملک سے غربت کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن