پنڈی بھٹیاں میں 13 سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) 13 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 13 سالہ لڑکی (ا) گھر سے رفع حاجت کے لئے نکلی تو ملزمان کار میں ڈال کر نزدیکی گائوں ٹاہلی گورائیہ لے گئے اور ساری رات زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان مبارک شاہ اور سجاد شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔