• news

محمد حفیظ کا چیمپئنز ٹرافی والی شرٹ پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن صدیقی کو دینے کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف چیمئنز ٹرافی 2017کے درمیان استعمال کی گئی شرٹ بھارتی طیارہ گرانے والے پاک فضائیہ کے ہیرو حسن صدیقی کو بطور تحفہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی طیاروں نے 27فروری کو ایک بار پھر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی لیکن اس بار پاک فضائیہ کے جوانوں نے بھارتی طیاروں کو راہ فرار کا موقع نہ دیا اور دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گرا جب کہ دوسرا طیارہ آزاد کشمیر میں گرا جس کے پائلٹ کو بھی پاکستان نے حراست میں لے لیا تھا۔وزیراعظم پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے بعد بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا اور بھارت کو ایک بار پھر امن کا پیغام دیا لیکن بھارت کی جانب سے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا اور میڈیا پر بڑے پیمانے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن