فارمن سپورٹس فیسٹ کل ایف سی کالج میں ہو گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایف سی کالج لاہور کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور سوسائٹی کے زیر انتظام 132 ویں فارمن سپورٹس فیسٹ13 مارچ 2019ء کو کالج ٹریک پر منعقد ہو گی اور ایک پر وقار تقریب میںکالج کے وائس ریکٹر، ڈاکٹر سی۔جے۔ ددباش سالانہ کھیلوں کا افتتاح13 مارچ بروز بدھ کو کریں گے ۔جمعرات 14 مارچ کو کھیلوں کے اختتامی روز راجا یاسر ہمایوں سرفراز، منسٹر فار ہائر ایجوکیشن اینڈ ٹورزم، پنجاب مہمانِ خصوصی ہونگے اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کریں گے۔