فیصل آباد کے تھیٹروںپر مافیا قابض ‘عزت محفوظ نہیں:منزہq
لاہور (کلچرل رپورٹر)سٹیج کی نامور اداکارہ منزہ ملتانی نے کہاہے کہ فیصل آبادکے تھیٹروں میں غنڈہ راج ہے ،وہاں کسی بھی اداکارہ کی عزت محفوظ نہیں۔انتظامیہ ہمیں تحفظ دینے کی بجائے انکی آلہ کار بن گئی ہے۔لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران نامی ایک بااثرغنڈہ میری عزت اور جان کے پیچھے پڑا ہے ۔2مارچ کو اس نے منروا تھیٹرمیںگھس کر مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم میں نے دوسرے افراد کی مدد سے اپنی جان بچائی ۔3مارچ کو جب ڈرامہ کرنے کے بعد میںاپنے ڈرائیور محسن علی کے ساتھ گھرواپس جارہی تھی تو راستے میں گھات لگائے عمران نے چار نامعلوم افراد کے ہمراہ اچانک میری گاڑی پر فائرنگ کر دی خداکاشکرہے کہ تمام فائرگاڑی کو لگے اور ہم محفوظ رہے ۔میں نے اس واقعہ کی ایف آئی آر فیکٹری ایریا تھانہ فیصل آبادمیںدرج کرائی لیکن افسوس کی بات ہے کہ انتظامیہ ہماری مدد کرنے کی بجائے غنڈہ عناصرکی آلہ کار بن گئی اور انکے خلاف ایکشن لینے کی بجائے تھیٹر سیل کر دیا گیا۔انکاکہناتھاکہ غنڈہ عناصر فیصل آباد میں نہ صرف مجھے بلکہ ہرفنکارہ کو بلیک میل کرتے ہیں۔وہ غنڈہ ٹیکس لیتے ہیں۔میں وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیر قانون پنجاب،آئی جی پنجاب اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کرتی ہوں کہ غندہ عناصرکے خلاف سخت کاروائی عمل لائی جائے اور فنکاروں کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔