• news

مانسہرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

راولپنڈی +گوجرانوالہ(نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) سکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی سے ملکر ایک کارروائی میں 2 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ دہشتگرد ہزارہ میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث بتائے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے 3 ساتھی بھی پکڑے گئے ہیں۔ جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی نے اینٹی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہمراہ مانسہرہ میں انٹیلیجنس بیسڈآپریشن کیا۔ دہشتگردوں نے پولیس اور فوجی قافلوں پر حملے کئے جبکہ امام بارگاہ پر حملے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کاررواء یمیں دو دہشتگرد گرفتار کر لئے ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد اور فنڈز کی رسیدیں برآمد کر لی گئیں ۔

ای پیپر-دی نیشن