پاکستان اور ترکمانستان کا بجلی ترسیلی منصوبے پر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان اور ترکمانستان نے بجلی ترسیلی منصوبے پر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت پاور ڈویژ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق ترکمانستان پاکستان کو افغانستان کے راستے سستی بجلی فراہم کرنا چاہتا ہے، بجلی ترسیلی منصوبے پر ورکنگ گروپ کا فیصلہ دونو ں ممالک کے درمیان اعلی سطح اجلاس میں ہو ا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کی جبکہ ترکمانستان کے وفد کی نمائندگی پاکستان کے دورے پر آئے وزرائے خارجہ اور توانائی نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا کہ موجودہ حکومت توانائی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پاکستان کی توانائی مارکیٹ بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے کھل چکی ہے، پا کستان اور ترکمانستان کے درمیان توانائی کے شعبے مین تعاون جنوب ایشیا اور وسط ایشیا کے دیگر ممالک کے درمیان بھی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے گا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ ترکمانستان نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے وسائل کو عوامی فائدے میں لانے کیلئے تعاون بڑھائیں ، اس موقع ہر ترکمانستان کے وزیر توانائی نے کہا کہ ترکمانستان میں گیس کے وسیع ذخائر ہیں ،گیس سے سستی بجلی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ترکمانستان پاس اضافی سستی بجلی موجود ہے ، ترکما نستان یہ سستی بجلی پاکستان کو برآمد کر سکتا ہے۔