• news

پانچواں دور بھی بے نتیجہ، امریکہ اور طالبان مذاکرات جاری رکھنے پر متفق

دوحہ (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں قیام امن کیلئے قطر میں ہونے والے طالبان امریکہ مذاکرات کے پانچویں دور میں کسی حتمی نکتے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ طالبان اپنے حلقوں میں مشاورت اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد امریکی حکام کو بات چیت سے آگاہ کریں گے۔ افغانستان سے القاعدہ و دیگر جنگجو گروپوں کو نکالنے کے طریقہ کار کے مسودہ پر گفتگو ہوئی۔ افغانستان سے امریکہ کے مکمل انخلا پر گفتگو کی جانی تھی جو نہ ہو سکی۔ دریں اثناء امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ قطر میں مذاکرات مکمل ہو گئے۔ امن کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ واضح ہو گیا تمام فریق جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن