مودی کو فون، خطے کے ممالک دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کریں: ترک صدر
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے بھارت میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے متاثرین سے اظہار افسوس کیا، ترک صدر نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات میں دہشت گردی اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ ممالک کو دہشت گردی کے خلاف فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔