• news

سپین کے لیجنڈری فٹ بالر کارلیز پیول 16 مارچ کو کراچی پہنچیں گے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) سپین کی قومی ٹیم اور ایف سی بارسلونا کلب کے لیجنڈری فٹبالر کارلیز پیول پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے 16 مارچ کو کراچی پہنچیں گے اور ورلڈ سوکرسٹارز 2019 کے ٹکٹوں کی فروخت کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ‘کراچی، میں سب کو دیکھنے کے لیے پرعزم ہوں اور میں پاکستان میں اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے واقعی پرجوش ہوں۔ورلڈ سوکر سٹارز فٹ بال کی آمد کا جشن منانے کا شان دار موقع فراہم کررہے ہیں اور میری معلومات کے مطابق فٹ بال پاکستان میں ابھرتا ہوا دوسرا کھیل ہے۔کارلیز پیول کراچی میں ڈولمن مال میں مداحوں سے ملیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن