عمران کی منظوری سے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن کے 9ورکنگ گروپ تشکیل
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کے نو (۹) ورکنگ گروپس تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ اور ورکنگ گروپس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بورڈ سید ذوالفقار عباس بخاری، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، پنجاب، سندھ، خیبرپی کے، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیاحت کے محکمے کے صوبائی وزارء یا صوبائی سیکرٹریز، چئیرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز، چئیرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن، چئیرمین پاکستان ہوٹل ایسوسی ایشن پر مشتمل ہے۔ پرائیویٹ ممبران میں کامران لاشاری، علی اصغر، آفتاب الرحمان رانا، سراج الملک، ثمینہ بیگ، بہرام آواری، محمد ایوب بلوچ، یاسر رفیق اور ذوالفقار علی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن بورڈ کے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیں گے۔ بورڈ میںوزارت خارجہ، ایوی ایشن ڈویژن، وزارت داخلہ، دفاع اور وزارت اطلاعات کے جوائنٹ سیکرٹریز بھی بورڈ میں متعلقہ وزارتوں کی نمائندگی کریں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ کے قائم مقام چئیرمین کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ورکنگ گروپس میں ثقافت، ورثہ اور آثار قدیمہ کی سیاحت کا، ایکو ٹورازم ورکنگ گروپ، برینڈنگ اینڈ ریگولیٹری اینڈ پالیسی ریفارمز، مذہبی سیاحت سرمایہ کاری کے۷۔ انفراسٹرکچر اور سہولیات کے لئے ورکنگ گروپ، اینڈ ونچر ٹورازم ورکنگ گروپ ، ٹرانس ہمالین جیپ ریلی ورکنگ گروپ ،بورڈ کسی بھی مناسب شخصیت کو ورکنگ گروپ کا ممبر بنانے کا مجاز ہوگا۔