سانحہ ساہیوال: 6 سی ٹی ڈی اہلکاروں پر آج فرد جرم عائد ہوگی
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سانحہ ساہیوال کے گرفتار چھ ملزموں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف 14مارچ آج سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان میں مقدمہ کی سماعت ہوگی اور ملزموں صفدر حسین، احسن خاں، حسنین اکبر، رمضان، سیف اللہ عابد اور نا صر نواز پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سانحہ ساہیوال کے گرفتار ملزموں کے خلاف جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق پولیس یوسف والہ نے 19جنوری کو لاہور کے بے گناہ خاندان کے محمد خلیل، اسکی بیوی نبیلہ اور بیٹی اریبہ کو کار میں شادی کی تقریب میں بورے والا جا تے ہوئے گو لیاں مار کر قتل کر نے کا الزام ہے۔ جو ڈیشل انکوائری آفیسر شکیل احمد گورائیہ سینئر سول جج نے آج بھی انکوائری جاری رکھی تھی اور ٹول پلازہ گیمبر55کے ملازمین کے بیانات قلمبند کئے اور سانحہ ساہیوال کی ٹول پلازہ سے کار کے گذرنے کے ٹائم اور کیمرہ میں کار کے آنے اور جانے کے ریکارڈ کو ملاحظہ کیا۔