قصور: بھٹہ مزدور نے گھریلو ناچاقی پر بیوی، 3 بچے ذبح کر دئیے
قصور (نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقہ مدھکے دھاریوال میںگھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی اور 4 بچوں کو تیز دھار آلہ سے ذبح کر دیا، ایک بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ مدھکے دھاریوال میں جابر نامی مزدور بھٹہ نایزی برکس میں اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا تھا کہ گزشتہ روز اسکا اپنی بیوی 28سالہ نازیہ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس میں جابر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسکی بیوی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ جھگڑا طول اختیار کر گیا تو جابر نے کمرہ کے دروازے کو اندر سے بند کر دیا اور کسی کے وار کرکے اپنی بیوی نازیہ بی بی، تین سالہ بیٹی عطیہ، 12 سالہ نوید اور دوماہ کے تنویر کو ہلاک قتل کر دیا جبکہ 10 سالہ شبیر شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق جابر اور اسکی بیوی کا خرچہ مانگنے پر اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ چیخ و پکار سن کو بھٹہ پر کام کرنے والے افراد نے موقع سے جابر کو پکڑکے مقامی تھانہ کوٹ رادھاکشن کے حوالے کردیا۔ جبکہ ملزم جابر نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیوی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی رنجش پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔