• news

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں گواہ پر جرح مکمل

اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ محمد آفتاب پر جرح مکمل کرلی گئی۔ احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔سماعت میں شریک ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی حشمت حبیب نے استغاثہ کے گواہ محمد آفتاب پر جرح مکمل کرلی۔عدالت میں شریک ملزم سعید احمد کی حاضری سے استثنی کی درخواست پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔ احتساب عدالت میں ریفرنس کی مزید سماعت 20مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن