فوج کے ترقیاتی اہداف مکمل کئے جائیں: چینی صدر
بیجنگ (آئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے قومی دفاع اور عسکری ترقیاتی اہداف کے بروقت حصول پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سال معاشرے کو ہر لحاظ سے خوشحال بنانے کے عمل کو مکمل کرنے کیلیے کلیدی حیثیت رکھتاہے،پوری فوج کو تیرہویں پانچ سالہ عسکری ترقی کے منصوبے پر عمل درآمد کی اہمیت کو سمجھنا چاہیئے۔اس مقصد کے لیے اپنیعزم کو پختہ بنائیں،مشن کو گہرائی کے ساتھ سمجھیں، زبردست انداز میں آگے بڑھیں اور پورے انہماک کے ساتھ مقررہ اہداف کو بروقت مکمل کرنے کے لیے سر گرم عمل ہوجائیں۔ صدر شی یہ بات چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سیشن کے دوران پیپلز لبریشن آرمی اور مسلح پولیس کے ایک وفد کیساتھ ملاقات میں کہی۔