بھارتی فوج کشمیر میں ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے: امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ کے پی آئی+ این این آئی ) امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ 2016-17ء میں جموںکشمیر میں 9 ہزار سے زائد مظاہرین زخمی ہوئے، پیلٹ گن کے استعمال پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اظہار تشویش کیا ہے۔ کشمیر میں انسانوں کی گمشدگی کی بھی شکایات موصول ہوئیں۔ بھارتی فورسز جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں۔ جنوبی کشمیرکے چار اضلاع پلوامہ شوپیاں کولگاک اور اننت ناگ میں پچھلے 18 گھنٹوں کے دوران 22 مقامات پر بھارتی فوج نے آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ شہریوں کے علاوہ فورسز اہلکار سیب کے باغات کو بھی کھنگال رہے ہیں صرف پلوامہ ضلع میں پچھلے بارہ گھنٹوں کے دوران ایک درجن مقامات پر فورسز نے تلاشی کی فوج کے ایک سینئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ شمال و جنوب میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے مذکورہ آفیسر کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تین درجن سے زائد علاقوں میں تلاشی لی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جمعیت اہلحدیث کے نائب صدر مولوی مشتاق ویری پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کے بعدجیل منتقل کر دیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع کشتواڑ سے تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ارشاد احمد کنت جعفر حسین اور ارشاد سوچی ہیں یاد رہے کہ انیل پار بہار اور اجیتپار پہار کو گزشتہ سال یکم نومیر کو نامعلو مسلح افراد اور اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے۔