• news

چار روز میں ٹرائل: پنجاب بار نے آج سے ہڑتال کا اعلان کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل نے نئی جوڈیشل پالیسی کے تحت ماڈل کورٹس میں 4 روز میں قتل سمیت فوجداری مقدمات کی سماعت کرنے کے فیصلے کے خلاف آج صوبہ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی کال دے دی۔ بار کونسل کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نئی جوڈیشل پالیسی میں چار روز میں ٹرائل مکمل کرنے کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 10 اے سے متصادم ہے۔ نئی پالیسی بناتے وقت بار کونسلز اور سینئر وکلاء سے مشاورت نہیں کی گئی نہ ہی بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ نئی پالیسی سے قانون کی خلاف ورزی اور وکلا کا معاشی استحصال ہوگا۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مذکورہ پالیسی پر نظرثانی کی درخواست کی ہے جبکہ آج اس کے خلاف ہڑتال کی کال دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن