• news

عوامی نمائندگان کے قوانین میں ترمیم کا بل 21 روز میں قانونی مراحل طے کر کے منظور کیا گیا‘ پنجاب اسمبلی

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب اسمبلی نے عوامی نمائندگان کے قوانین میں ترامیم کا بل The Punjab Public Representation,s Law (Amendment) Bill-2019 21 روز میں تمام قانون مراحل طے کرنے کے بعد منظور کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے پریس ریلیز کے مطابق بل کی منظوری میں عجلت کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ تفصیلات کے مطابق 22 روز قبل 5 ارکان اسمبلی جن میں دو مسلم لیگ (ن)‘ ایک پیپلز پارٹی اور دو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھتے تھے عوامی نمائندگان کے قوانین میں ترمیم کا بل جمع کروایا۔ بعدازاں پرائیویٹ ممبرز ڈے پر یہ بل اسمبلی میں متعارف کرایا گیا اور لاء کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ سٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بل کو شق وار زیربحث لایا گیا۔ کمیٹی نے خیبر پی کے اسمبلی کے وزیراعلیٰ ‘ سپیکر‘ ڈپٹی سپیکر‘ وزراء اور ارکان کی تنخواہوں کا بھی تقابلی جائزہ لیا۔ لاء کمیٹی کی سفارشات کے ساتھ 13 مارچ 2019 ء کو یہ بل اسمبلی میں دوبارہ پیش کیا گیا جسے بعدازاں اپوزیشن اور حکومت دونوں کی طرف سے منظور کرایا گیا جبکہ موجودہ پنجاب اسمبلی نے اب تک مفاد عامہ سے متعلق 13 قوانین پاس کئے ہیں اور یہ تعداد باقی اسمبلیوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن