• news

عثمان بزدار نے ملتان میں پولیس موبائل خدمت مرکز کا افتتاح، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ صوبہ میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا باب بند کر دیا۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی ترقی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ لیہ اور تونسہ شریف کے درمیان زیر تعمیر برج کو شاہراہ کے ذریعے شور کوٹ موٹر وے انٹر چینج سے منسلک کیا جائے گا اور ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ ڈی جی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ بارڈر ملٹری پولیس میں 533 خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھرتی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان شاہراہ 31 مارچ تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی 75 واٹر سپلائی سکیمیوں کو بحال کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ان سکیموں کو بحال کرکے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائیگا۔ عثمان بزدار سرکٹ ہاؤس ملتان میں پہلے جدید پولیس موبائل خدمت مرکز کا افتتاح کیا وزیراعلیٰ اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی کرائی۔ عثمان بردار نے پولیس موبائل خدمت مرکز پر جرائم کی اطلاع دی جا سکے گی اور خدمت مرکز سے ایف آئی آر کی کاپی بھی دستیاب ہوگی موبائل خدمت مرکز سے خواتین کیخلاف تشدد سے متعلق قانونی رہنمائی بھی مل سکے گی پولیس میں اصلاحات کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں خدمت مرکز کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھائیں گے پنجاب پولیس کو عوامی پولیس بنائیں گے پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے پولیس کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے پلان پر عمل جاری ہے پولیس شہریوں سے اپنے رویئے میں بہتری لائے ۔ عثمان بزدار نے صارفین کے حقوق کے تحفظ عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات حکومت وقت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن