• news

پنجگور میں2 بم دھماکے، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی، 7 گاڑیاں تباہ

پنجگور (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 2بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے نعشوںکو ہسپتال منتقل کرکے ضابطے کا کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 7گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ دھماکہ الیکٹریشن کی دکان کے باہر ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن