ایران استعمال شدہ تیل بردار جہازوں کی خریداری کیلئے سرگرم
تہران (این این آئی)ایران اور مغربی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ تہران نئے تیل بردار جہازوں کی خریداری کے معاملے میں محتاط انداز میں کام کررہا ہے۔ اس وقت ایران کی ترجیح استعمال شدہ تیل بردار جہاز ہیں جنہیں ایران کے پرانے بحری بیڑے میں شامل کرکے امریکی پابندیوں سے بچتے ہوئے ایرانی تیل کی برآمدات کو جاری رکھنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ برس نومبر میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر سابقہ پابندیاں بحال کرنے کا اعلان کیا تو اس وقت ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان 10 نئے تیل بردار بحری جہازوں کے کے بارے میں مذاکرات جاری تھے مگر امریکی پابندیوں کے بعد سیول اور تہران کے درمیان نئے بحری جہازوں کی بات چیت روک دی گئی تھی۔ اسی طرح ایران اور پاناما کے درمیان 21 نئے بحری جہازوں کی ایرانی بحری بیڑے میں شمولیت کی بات چیت جاری تھی۔ پاناما کے ساتھ بھی مذاکرات ختم ہوگئے ۔ ایران اب ویتنام جیسے ممالک کی طرف متوجہ ہے تاکہ ان سے استعمال شدہ بحری جہاز خرید کیے جاسکیں۔