خاشقجی قتل :سعودی عرب نے بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے کو مسترد کردیا
ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی آزاد تحقیقاتی اداروں کی پیشکش کو مسترد کردیا اورزور دیاکہ ریاض، ملزموں کیخلاف انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔سعودی عرب میں انسانی حقوق کمشن کے سربراہ بندر العیبان نے خبردار کیا کہ جمال خاشقجی سے متعلق تحقیقات کو بین الاقوامی ادارے کے ماتحت کرنے کا دباؤ دراصل ملک کے داخلی امور میں مداخلت ہے‘۔ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرپول نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں 20 ملزموں کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔اقوام متحدہ میں سعودی وفد کے سربراہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے، تاکہ گھناؤنے جرم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔جینیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وفد کے سربراہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے، تاکہ گھناؤنے جرم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے‘۔سعودی عرب میں انسانی حقوق کمشن کے سربراہ بندر العیبان نے خبردار کیا کہ جمال خاشقجی سے متعلق تحقیقات کو بین الاقوامی ادارے کے ماتحت کرنے کا دباؤ دراصل ملک کے داخلی امور میں مداخلت ہے‘۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تقریباً 36 ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق انصاف کے تقاضے پورے کرنے پر زور دیا گیا۔