• news

تہمینہ جنجوعہ کا ایرانی نائب وزیر خارجہ کو فون، تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور ایران نے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کی سیکرٹری برائے امورخارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ سید عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ فریقین میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان کی سیکرٹری خارجہ نے خطے میں امن اور کشیدگی کو کم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ایران کے ڈپٹی وزیرخارجہ نے بھی ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے پاک ایران تعلقات کشیدگی کی جانب گامزن ہیں اور ایران کی طرف سے الزامات بھی لگائے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن