ایل این جی کیس: شیخ رشید نے بطور سکایت کنندہ نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا
اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایل این جی کیس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ وفاقی وزیر ریلوے ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے روبروپیش ہوئے ۔ بطور شکایت کنندہ اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مہنگے داموں ایل این جی خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ۔ایل این جی کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 26مارچ کو طلب کر رکھا ہے نیب کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف، ساقب وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف قواعد سے ہٹ کر ایل این جی در آمد اور ٹرمینل ٹھیکہ دینے کا الزام ہے ، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کانقصان ہوا۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتمام شواہد نیب کو دئیے گئے ، شاہد خاقان عباسی کا اہم کردار تھا بہت پہلے کہہ دیا تھا مارچ، اپریل میں جھاڑو پھرے گا، ساق حکومت کی لوٹ مار کے باعث بے حد محنت کرنی پڑ رہی ہے۔ شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو ایجنٹ قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے لطیف کھوسہ ، اعتزاز احسن اور مولا بخش چانڈیو سے کہاکہ وہ بلاول کو سمجھالیں ورنہ ٹویٹ کردوں گا ۔