• news

حکومتی اتحاد کے ہر رکن اسمبلی کیلئے 15 کروڑ یہ یوٹرن نہیں نوسر بازی ہے: مشاہد اللہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے ہر رکن اسمبلی کو 15 کروڑ کے ترقیاتی فنڈ دینے کی منظوری دیدی گئی فنڈز براہ راست جاری نہیں ہوں گے۔ سرکاری اداروں کے ذریعے ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی۔ اپوزیشن نے امتیازی سلوک کو عدالت اور پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اس با ریوٹرن نہیں لیا نوسر بازی بھی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران کنٹینرز پر کھڑے ہوکر کہتے تھے ترقیاتی فنڈز کے نام پر رشوت دی جاتی ہے اب اپنوں کو فنڈز جاری کر دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن