• news

نیب قانون کے تحت مقدمات، سزائیں کالعدم قرار دینے کی درخواست، جسٹس شاہد وحید نے سماعت سے معذرت کرلی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے نیب قانون کے تحت شہریوں کے خلاف مقدمات اور سزائیں کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔ جسٹس شاہد وحید کے روبرو نیب آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے پیش کی گئی تو فاضل جج نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اس پر کارروائی سے معذرت کرلی اور درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو اس سفارش کیساتھ بجھوا دی کہ اسے سماعت کیلئے کسی دوسرے بنچ کے سامنے پیش کیا جائے. درخواست میں نیب آرڈیننس پر مختلف قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں. درخواست گزار کے مطابق نیب آرڈینینس 1999 میں نیب بیورو کی تشکیل کا کوئی تصور موجود نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن